ابنا: اطلاعت کے مطابق سید ندیم عباس 3 بہنوں کے ایکلوتے بھائی تھے ، شہید کا جسد خاکی چکوال روانہ کردیا گیا ہے.
یاد رہے کہ مدرسہ حسینیہ میں خودکش بم دھماکے کہ نتیجے میں 15 مومنین موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ 25 زائد زخمی زیر علاج تھے جن میں سے ایک زخمی ندیم عباس ولد عمران جو آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے. ساںحہ مدرسہ حسینیہ کہ شہداء کی تعداد 16 ہوگئے .
اطلاعت کے مطابق سانحہ مدرسہ حسینیہ کے زخمیوں پر حکومت کی جناب سے کسی قسم کی کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی جو کہ حکومت وقت کہ لیے ایک سوالیہ نشان ہے کہ لوگوں کو تحفظ تو فراہم نہ کر پائے لیکن جو زخمی اس وقت ہسپتال میں تڑپ رہے ہیں ان کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی خاص طبعی امداد نہیں کی گئی اور نا ہی زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے حکومت کی جناب سے اب تک کوئی وفد آیا . سانحہ مدرسہ حسنینیہ کہ زخمی آج بھی حکومتی توجہ کے منتظر.
.....
/169